• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مایا خان کی لڑکیوں کے رشتے دیکھنے کے کلچر پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع May 1, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان مایا خان کی جانب سے شادیوں کے لیے لڑکیوں کے رشتے دیکھنے کے کلچر پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگ ان کی بات سے اتفاق کرتے دکھائی دیے۔

مایا خان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں رشتوں کے لیے لڑکی کے گھر جانے اور ہر بار نئی لڑکی کو دیکھنے کے بعد بھی شادی سے انکار کرنے والے افراد پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رشتے دیکھنے کے لیے آنے والے افراد لڑکی کو دیکھنے کے بعد لڑکی والوں سے کچھ دن کا وقت مانگتے ہیں اور پھر فون پر کہ دیتے ہیں کہ ان کا استخارہ صحیح نہیں آیا، وہ رشتہ نہیں کر سکتے۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ اسی طرح لڑکی والوں کو پھر کسی اور کی جانب سے رشتے کے لیے لڑکی دیکھنے آنے کی کال آتی ہے اور پھر گھر والے لڑکی کو گھر پر رہنے یا انہیں دفتر سے جلد چھٹی کرکے آنے کا کہتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق دوسری بار آنے والے والے لوگ بھی ایسے ہی کرتے ہیں، لڑکی کو دیکھتے ہیں، چائے اور پانی پینے کے بعد چلے جاتے ہیں اور کچھ دن بعد جواب دینے کا کہتے ہیں۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ یوں ہی لڑکیوں کے لیے بار بار رشتے دیکھنے کے لیے کالز آتی ہیں اور لڑکیاں ہر بار شوروم میں تیار کرکے رکھی جانے والی شے کی طرح سجتی ہیں اور تیار ہوتی ہیں لیکن ان کے رشتے نہیں ہوتے۔

اداکارہ کی جانب سے لڑکیوں کے رشتوں کے پاکستانی کلچر پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ استخارے کا بہانا وہی لوگ کرتے ہیں، جنہیں رشتہ نہیں کرنا ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024