• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف

شائع May 1, 2024
شہباز شریف
شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کے لیے سرمایہ حیات ہیں۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج اپنی دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر مدعو کیا، آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں آپ موجود ہیں اور مجھے اس میں دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک سچی حقیقت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ کردیا ہے، غریب آدمی محنت کے باوجود دن کے اخراجات بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے، اس پر زندگی بہت تنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پیارے نبی کی تعلیم ہے کہ امیر اور غریب کے فرق کو کم کیا جائے، ملک کے اندر اگر امرا یا کاروباری افراد اپنی محنت سے ترقی کرتے ہیں اور دولت پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے دین کا ابدی پیغام ہے کہ آپ خود بھی، اپنے بال بچوں کے لیے بھی اس سے استفادہ حاصل کریں اور اس دولت میں ان لوگوں کا بھی حق ہے جو محروم ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بتایا کہ ہمارے آخری نبی نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے اپہلے اس کی اجرت اسے دے دو، تو اس میں ہم کس حد تک عمل پیرا ہوا اس کا ہمیں اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد بھی مزدور تھے، وہ بھارت سے پاکستان آئے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ لوہے کی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے، میں نے اپنے والد سے مزدوروں کی عظمت کی داستان سنی ہے، ہمیں ان کی عظمت کا احساس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے اندر تمام کاروباری افراد کو اللہ توفیق دے کہ وہ ملک کے لیے دولت پیدا کریں مگر اس پر صرف ان کا حق نہیں اس پر آپ سب مزدوروں کا حق ہے

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، یہاں ہر ایک کو حق ہے کہ محنت دیانت کے بلبوتے پر معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا، یہ ملک امیر، غریب، یتیم مسکین سب کا ہے، میں تمام مزدورو کو سلام پیش کرتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024