• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے

شائع May 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے، آل راؤنڈر مچل مارش کو آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔

جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

’کینگروز‘ نے آج اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا، فائنل اسکواڈ میں آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، اور کیمرون گرین کے ساتھ گلین میکسویل شامل ہیں۔

مچل مارش بطور کپتان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ، جیک فریزر-میک گرگ، فاسٹ باؤلر جیسن بیرنڈورف اور آل راؤنڈر میٹ شارٹ جیسے بڑے نام اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

آسٹریلین اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

مچل مارش، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنی والی ٹیمیں

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی

ٹریولنگ ریزرو: بین سیئرز

بھارت

رویت شرما(کپتان)، یشسوی جیسوال، وییرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، سنجو سیمسن، ہردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔

چار ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024