اسحٰق ڈار او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسحق ڈار او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوآئی سی کا دو روزہ سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر بنجول میں ہوگا۔
مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار 15 ویں اوآئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے، وہ 2 مئی کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم 3 مئی کو وزرا اجلاس کے ایجنڈے، نتائج کی دستاویزات کوحتمی شکل دیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی سربراہی اجلاس میں رہنما غزہ کی سنگین صورتحال پرغور اور متفقہ مؤقف پیش کریں گے۔
مزید بتایا کہ اسحٰق ڈار غزہ کی صورتحال، کشمریوں کےحق خودارادیت پر پاکستان کے مؤقف کے علاوہ اجلاس میں امت کی یکجہتی، اسلاموفوبیا پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں، وزرائےخارجہ سےدوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔