• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا آفتاب اقبال مرحوم امان اللہ کو واش روم جانے کی اجازت تک نہ دیتے تھے؟

شائع April 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹی وی میزبان و کامیڈین آفتاب اقبال نے مرحوم کامیڈین امان اللہ خان کو دوران پروگرام واش روم جانے کی اجازت نہ دیے جانے کے الزامات پر وضاحت کردی۔

آفتاب اقبال نے حال ہی میں سنو ٹی وی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بھارتی ٹی وی میزبان کپل شرما کے ساتھ خصوصی پروگرام کرنے کے منصوبے سمیت اداکار سہیل احمد خان کی جانب سے خود پر تنقید کیے جانے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

اسی پروگرام کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں کامیڈین امان اللہ خان کو دوران پروگرام واش روم جانے کی اجازت نہ دیے جانے کے الزامات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ امان للہ کو کسی بے وقوف نے غلط مشورہ دیا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں ورنہ ان کے گردے خراب ہوجائیں گے۔

میزبان کے مطابق امان اللہ ہر وقت اپنے ساتھ قد آدم پانی کے بوتل رکھتے تھے اور ایک بوتل ختم ہونے سے قبل ہی وہ دوسری بوتل منگوا لیتے تھے اور ہر وقت پانی پیا کرتے تھے، جس وجہ سے انہیں بار بار واش روم بھی جانا پڑتا تھا۔

آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ حد سے زیادہ پانی پینا بھی گردوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور ان پر اضافی بوجھ ڈالنے کے برابر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امان اللہ کی جانب سے حد سے زیادہ پانی پینے کی وجہ سے بار بار واش روم جانے پر وہ انہیں کم پانی پینے کا کہتے تھے لیکن انہوں نے کبھی انہیں واش روم جانے سے نہیں روکا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کون ہوتے ہیں کہ امان اللہ کو واش روم سے جانے سے روکنے والے؟ وہ انہیں روکتے تھے اور زیادہ پانی پینے کی وجہ سے کامیڈین کا بار بار واش روم جانا بنتا تھا۔

آفتاب اقبال نے یہ اعتراف بھی کیا کہ کامیڈین امان اللہ نے ان کے مزاحیہ شو کو چار چاند لگائے، وہ بہت شاندار اداکار و کامیڈین تھے۔

خیال رہے کہ کامیڈین امان اللہ مارچ 2020 میں گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ کافی عرصہ زیر علاج بھی رہے تھے۔

پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے 70 سالہ امان اللہ اسٹیج کے پرانے اداکاروں میں سے ایک تھے، انہیں طویل عرصے تک اسٹیج ڈراما کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

امان اللہ نے آفتاب اقبال کے مزاحیہ شو ’خبرناک‘ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور وہ مذاق رات جیسے مزاحیہ شو کا بھی حصہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024