• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کیا عمران عباس کی خوبصورتی سے اداکارائیں جلتی ہیں؟

شائع April 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ انہیں دنیا بھر کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر وہ خدا کے شکر گزار ہیں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارائیں ان کی خوبصورتی سے جلتی ہیں۔

عمران عباس نے حال ہی میں سنو ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت اپنی خوبصورتی اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عمران عباس کو اپنی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے شو میں بتایا کہ انہوں نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے قبل بولی وڈ فلموں میں کام کیا اور ان کی کام کو سراہا گیا۔

انہوں نے اس پر بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ انہیں خوبصورت مردوں کی فہرست میں پاکستان سے مسلسل چار سال تک منتخب کیا جاتا رہا۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہیں خوبصورت مردوں کی فہرست کے لیے منتخب کیے جانے پر ان کا کوئی کمال نہیں، یہ سب خدا کا کرم ہے اور اس پر وہ شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ان کا نام دنیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں آتا رہتا ہے لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی خوبصورتی سے پاکستان کی اداکارائیں جلتی ہیں۔

انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی تمام اداکارائیں خوبصورت ہیں۔

عمران عباس نے شکوہ کیا کہ انہیں صرف ان کی خوبصورتی کی وجہ سے موضوع بحث بنایا جاتا ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اس وقت زیادہ خوشی ہوگی جب لوگ انہیں ان کی خوبصورتی کے بجائے ان کی شخصیت کی وجہ سے پہچانیں گے اور عزت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024