• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دوسرے شوہر کو بچپن سے جانتی تھیں، مجھ سے تین سال چھوٹے ہیں، مدیحہ رضوی

شائع April 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے شوہر کے ساتھ پہلا انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کزن ہیں۔

مدیحہ رضوی نے گزشتہ ہفتے جنید علی پرویز سے شادی کی تھی، انہوں نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد شادی کی تھی۔

اداکارہ کی پہلی شادی نومبر 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، انہوں نے 2014 میں اداکار حسن نعمان سے شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی محض 8 سال ہی چل سکی، جوڑے کو دو بیٹیاں بھی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے دوسری شادی کے بعد فوچیا میگزین کو پہلا انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شادی اور طلاق سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ایک ساتھ پلے اور بڑھے۔

اداکارہ کے مطابق شوہر ان کے ماموں کے بیٹے ہیں اور دونوں کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

مدیحہ رضوی نے بتایا کہ ان کی شادی کے بعد یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بہت سارے دعوے کیے گئے کہ ان کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے تین سال کم عمر ہیں اور انہیں ہی پہلے ان سے شادی کی خواہش ہوئی اور انہوں نے ہی اداکارہ کو شادی کی پیش کش کی۔

مدیحہ رضوی کے مطابق پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد جیسے ہی انہیں جنید علی پرویز نے پیش کش کی تو وہ شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوگئیں لیکن شروع میں انہیں یہ مشکل ضرور آئی کہ وہ خود سے چھوٹے مرد سے کیسے شادی کریں لیکن پھر انہوں نے خود کو تیار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت ہی انہوں نے اور ان کے پہلے اور دوسرے شوہر نے فیصلہ کیا کہ ان سب کی پہلی اور اولین ترجیح اداکارہ کی بیٹیوں کی پرورش ہوگی اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024