• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

وزیر اعظم کا ’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ختم

شائع April 30, 2024
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی—فوٹو: پی آئی ڈی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی—فوٹو: پی آئی ڈی

مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنےکے لیے وزیر اعظم کا اختیار ختم ہوگیا اور یہ اختیار وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کو مل گیا۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژن کو پروفیشنلز کی تلاش کے لیے ’ہیڈ ہنٹنگ فرمز‘ کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔

متعلقہ وزیر، مشیر یا وزیر مملکت کی منظوری سے فرم کی خدمات لی جاسکے گی تاہم ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی۔

اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی۔

ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول پیپرا رولز اور ریگولیشن کے تحت قائم کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنےکا پلان بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں بھی وزیراعظم کا اختیار ختم کردیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کا اختیار وزرا، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکریٹریز کے سپرد کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024