• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور کے سروسز ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات، ایک بیڈ پر 2 سے 3 مریضوں کا علاج کیا جانے لگا

شائع April 30, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لاہور کے سروسز ہسپتال میں بیڈز کی قلت کا سامنا ہے، ایک بیڈ پر 2 سے تین مریضوں کا علاج کیا جانے لگا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپےکی لاگت سے ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کردی گئی لیکن ہسپتال میں بیڈز کا اضافہ نہ ہوا۔

بیڈز کی کمی کے باعث سروسز ہسپتال میں آنے والے مریض دربدر ہونے لگے۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر دو سے تین مریضوں کا علاج کیا جانے لگا، بیڈزکی کمی اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ڈاکٹرز کو بھی علاج میں دشواری کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024