• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری پر وزیر اعظم کا اظہار اطمینان

شائع April 30, 2024
شہباز شریف —فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف —فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ڈٖان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالرکی قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئےگا، 2016 میں قائد نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب اسٹینڈ بائے ایگریمنٹ (ایس بی اے) کا دوسرا پروگرام مکمل ہورہا ہے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا، مشکل فیصلے کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پوری جان لگا دیں گے، قرض لینا کامیابی نہیں،کامیابی اس دن ہوگی جب قرض سے نجات پائیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا بھی اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024