• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کپل شرما کے ساتھ مشترکہ شو کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، آفتاب اقبال کا انکشاف

شائع April 29, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف میزبان و کامیڈین آفتاب اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کی اور بھارتی ٹی وی میزبان و اداکار کپل شرما کی ٹیم نے مشترکہ مزاحیہ پروگرام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

آفتاب اقبال کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں انہیں بھارتی ٹی وی میزبان و اداکار کے ساتھ پروگرام کرنے کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آفتاب اقبال نے کچھ دن قبل سنو ٹی وی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کپل شرما کے ساتھ پروگرام کرنے کے منصوبے کا راز کھولا۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان کے ایک پروڈیوسر کی خواہش تھی ہماری ٹیم بھارتی ٹی وی میزبان کپل شرما کے ساتھ مشترکہ مزاحیہ پروگرام کرے۔

انہوں نے بتایا کہ کپل شرما ان کے پروڈیوسر کا دوست تھا جب کہ بھارتی میزبان ان کے لیے بھی بھائیوں جیسا ہے، اس لیے ان کی ٹیم کی خواہش تھی کہ ایک مشترکہ پروگرام کیا جائے۔

ان کے مطابق ان کی اور کپل شرما کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک مشترکہ مزاحیہ پروگرام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما معمول کے مطابق دبئی آتے جاتے رہتے ہیں، اس لیے ایک مہینے کی 29 تاریخ کو ان کی جانب سے ٹی وی شو کرنے کا منصوبہ تیار ہوا لیکن بعد ازاں وہ پروگرام نہ ہوسکا۔

آفتاب اقبال نے اعتراف کیا کہ کپل شرما کے ساتھ پروگرام نہ ہوپانے کی وجہ سے ان کی ٹیم کے آپس کے اختلافات تھے، جس وجہ سے منصوبہ ناکام ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان کی اور کپل شرما کی پوری ٹیم مذکورہ مشترکہ پروگرام میں شرکت کرتی اور وہ پروگرام سیاسی نہ ہوتا بلکہ مزاحیہ ہوتا لیکن خدا کو کچھ اور منظور تھا اور ان کے لیے بہتر ہوا کہ وہ پروگرام نہ ہوسکا۔

آفتاب اقبال کی جانب سے کپل شرما کے ساتھ ٹی وی شو کے منصوبے بنانے کے انکشاف کے بعد صارفین نے ان کے دعوے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024