• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نظر میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

شائع April 28, 2024
عظمی بخاری ۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
عظمی بخاری ۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نظر میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ اسپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے باور کروایا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، جو صحافیوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں، وہ 5،6 مہینے التوا میں رہتی ہیں تو ہم اس پر ایک ڈیڈ لائن بنائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں میڈیا ٹاؤن فیز 2 کا ہونا بہت ضروری ہے، میڈیا ٹاؤن فیز 2 پر تیزی سے کام جاری ہے، میٹرو اسٹیشن کی میڈیا ٹاؤن تک رسائی بھی ممکن بنانا ہے، ہم صحافیوں کے لئے نیا ہاؤسنگ فیز لارہے ہیں، لاہور کی طرز پر اسلام آباد میں بھی صحافیوں کے لیے سوسائٹی بنے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ میڈیا بہت تیز ہے، ایک ایک ٹکر سے حکومتوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے دن رات کام کررہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی سیاست جھوٹ، بہتان کے بجائے عوامی خدمت ہے۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024