• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am

چین میں طوفانی بگولوں کے باعث 5 افراد ہلاک، 33 زخمی

شائع April 28, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

جنوبی چین کے شہر گوانگزو میں طوفانی بگولے کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری میڈیا ژنہوا نیوز ایجنسی نے چینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طوفان سے فیکٹری کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی بھی رہائشی عمارت منہدم نہیں ہوئی۔

ہانگ کانگ سے تقریباً 80 میل دور واقع گوانگزو شہر گوانگ ڈونگ صوبے کا دارالحکومت ہے۔

ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ لیانگٹیان گاؤں کے ایک موسمی اسٹیشن نے 20.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا ریکارڈ کی۔

یہ طوفان کئی دنوں کی شدید بارشوں کے بعد آیا جس نے جنوبی چین کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، چین میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ امدادی کارکنوں کو بڑھتے ہوئے پانی کی وجہ سے پھنسے ہوئے رہائشیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرکاری میڈیا نے مقامی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ گوانگ ڈونگ صوبہ میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا جس کی وجہ سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

اس ہفتے کے شروع میں سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ گوانگ ڈونگ میں سیلاب سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024