• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

شائع April 27, 2024
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے اور پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو روز چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی جہاں قونصل جنرل نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے قونصل جنرل کو چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

چینی قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024