• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جویریہ سعود نے مریم نواز کے یونیفارم اسٹائل کو کاپی کرلیا

شائع April 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یونیفارم اسٹائل کو کاپی کرنے کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

مریم نواز نے گزشتہ ہفتے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لیڈی پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پولیس یونیفارم پہنا تھا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

مریم نواز کی جانب سے پولیس یونیفارم پہن کر تصاویر اور ویڈیوز بنوانے پر شوبز شخصیات نے جہاں ان کی تعریفیں کی تھیں، وہیں بعض نے ان پر تنقید بھی کی تھی۔

مریم نواز کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد جویریہ سعود نے بھی ان ہی کے اسٹائل میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مشہور ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ انہیں بھی وائرل ہونا ہے، وہ بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کریں گی اور ایک دن وہ بھی ماڈل بنیں گی۔

اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کا اشارہ مریم نواز کی طرف ہے۔

جویریہ سعود نے جو تصاویر شیئر کیں، ان میں انہیں مختلف انداز میں پولیس یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے اور ایک تصویر میں وہ سلیوٹ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کی یونیفارم میں مریم نواز اسٹائل کی تصاویر پر سوشل میڈیا پیجز نے ویڈیوز بھی بنائیں اور اداکارہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرح وائرل ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024