• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

دلہن کے بجائے ہانیہ عامر پر زیادہ توجہ دینے والے دلہا کی ویڈیو وائرل

شائع April 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ ہانیہ عامر اور زویار نعمان کی جانب سے حال ہی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

مذکورہ شادی کی تقریب میں دلہا کی جانب سے اپنی دلہن اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے دوران اداکارہ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں، جن پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں زویار نعمان سمیت دیگر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ڈانس پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں سینیئر اداکار سہیل احمد خان نے بھی دلہا اور دلہن کے ہمراہ تصاویر و ویڈیوز بنوائیں، تاہم تقریب کے دوران ہانیہ عامر توجہ کا مرکز رہیں۔

شادی کی تقریب کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دلہا کو دلہن اور اداکارہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنواتے یوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دلہا کی ایک طرف ہانیہ عامر جب کہ دوسری طرف ان کی دلہن ہیں، تاہم دلہا اپنی دلہن کے بجائے اداکارہ پر زیادہ فوکس کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اپنی دلہن کے بجائے بار بار ہانیہ عامر کو گھورتے ہیں جس پر اداکارہ بھی پریشان دکھائی دیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی اداکارہ پر بھی تنقید کی۔

صارفین نے ویڈیوز پر کمنٹس کیے کہ پہلا دلہا ہے جو کہ شادی کے دن ہی اپنی دلہن کے بجائے اداکارہ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025