• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رنبیر کپور جیسے لڑکے سے شادی کروں گی، امر خان

شائع April 27, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ابھرتی ہوئی اداکارہ امر خان نے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بولی وڈ اسٹار رنبیر کپور جیسے شخص سے سے شادی کریں گی۔

امر خان نے حال ہی میں نامور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دانش نواز اور یاسر نواز اور میزبان ندا یاسر کے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

گفتگو کے دوران دانش نواز نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ وہ کس طرح کے لڑکے سے شادی کریں گی اور اس میں کیا خوبی ہونی چاہیے؟ کیا وہ کسی ڈائریکٹر یا رائٹر سے شادی کریں گی؟

جس پر امر خان نے کہا کہ وہ اپنی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔

دانش نواز نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ پھر وہ کس طرح کے لڑکے کی خواہش کرتی ہیں وہ ویسا ہی لڑکا ان کے لیے ڈھونڈیں گے۔

جس پر امر خان نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی۔

جس پر ندا یاسر نے سوال پوچھا کہ کیا وہ فلم ’انیمل‘ جیسے رنبیر کپور کی بات کررہی ہیں؟ امر خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں رنبیر کپور انہیں بالکل اچھا نہیں لگا، وہ ویسا رنبیر کپور نہیں چاہتیں بلکہ راک اسٹار والا رنبیر کپور چاہتی ہیں۔

بعدازاں جب دانش نواز اور ندا یاسر نے مزید سوالات کیے تو امر خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسی شکل اور دانش نواز جیسی فطرت والے انسان کی تلاش ہے جس سے وہ شادی کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024