• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

شائع April 27, 2024
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، وفاقی حکومت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والوں کے لیے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

وزارت توانائی کے حکام کے مطابق حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو بجلی کے یونٹس کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔

اعلیٰ اور متوسط ​​طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگا لیے ہیں لیکن اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں، وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ تین روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024