• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ابرار الحق کا کترینہ کیساتھ فلم کی آفر کا دعویٰ مشی خان نے مضحکہ خیز قرار دے دیا

شائع April 27, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

سابق اداکارہ مشی خان نے گلوکار ابرار الحق کے بولی وڈ اسٹار کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر کے انکشاف کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ روز روز ایسی مزیدار خبریں سننے کو ملتی ہیں جن پر سمجھ نہیں آتا کہ ہنسا جائے یا رویا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم آفر ہونے کی خبر ان کی نظر میں سال کا بہترین لطیفہ ہے۔

انہوں نے تنقیدی انداز میں ابرار الحق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ فلم کون سے سال میں آفر ہوئی تھی اور انہوں نے تب اس بات کیوں نہیں انکشاف کیا اور انہوں نے انکشاف اتنی دیر بعد کیوں کیا؟

اداکارہ نے کہا کہ گلوکار کو چاہیے کہ ایسی باتیں نہ کریں جن پر یقین کرنا مشکل ہوجائے اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گر جائیں، مشی خان نے مشورہ دیا کہ ابرار الحق کو چاہیے کہ وہ چھوٹے چٹکلیں چھوڑیںم اتنے بڑے چٹکلے نہ چھوڑیں۔

ابرار الحق نے کیا انکشاف کیا تھا؟

ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران ابرار الحق نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوچکی ہے جب کہ متعدد میوزک المبز میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا۔

گلوکار نے کہا کہ کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی، انہوں نے کہا کہ جو ملک آزادی اظہار پر یقین رکھے اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔

گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فوراً آفر قبول کرلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024