• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پہلا ٹی20: پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ایک رن سے شکست

شائع April 26, 2024
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کرشمہ ریمہرک کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیانا جوزف کے 34 اور اسٹیفنی ٹیلر کے 30 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین جبکہ سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان کی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 121 رنز ہی بنا سکی، میچ کی آخری گیند پر پاکستان کو فتح کے لیے دو رنز درکار تھے لیکن طوبیٰ حسن رن آؤٹ ہو گئیں اور میچ ٹائی بھی نہ کر سکیں۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 23، کپتان ندا ڈار 27 اور منیبہ علی 18 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔ ویسٹ انڈیز نے میچ میں ایک رن سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب کرشمہ ریمہرک نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024