• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایمن خان کی ہم شکل ٹک ٹاکر کو تضحیک کا سامنا

شائع April 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ ایمن خان کی ہم شکل ٹک ٹاکر مونا لیزا نے کہا ہے کہ لوگ انہیں انتہائی نامناسب اور تضحیک آمیز پیغامات بھیج رہے ہیں۔

اداکارہ کی ہم شکل ٹک ٹاکر کی تصاویر چند دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین ان پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دیے۔

تاہم بعد ازاں لوگوں نے مذکورہ ٹک ٹاکر کے انسٹاگرام پر جاکر ان کی پرانی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کرکے ان کی جسامت اور لباس پر بھی فقرے کسے۔

مونا لیزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی بتایا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں نامناسب اور نفرت انگیز زبان پر مبنی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو ایمن خان کا ہم شکل قرار نہیں دیا، لوگوں نے خود ہی انہیں اداکارہ کا ہم شکل قرار دیا اور باقی لوگ آکر ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کر رہے ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان کی تصاویر پر آکر برے کمنٹس نہ کریں، انہیں بخش دیں، ان کی جان چھوڑ دیں، انہوں نے خود کو ایمن خان کا ہم شکل قرار نہیں دیا۔

مذکورہ ٹک ٹاکر کی متعدد پرانی تصاویر پر جاکر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے چہرے، دانتوں، لباس اور جسمانی خدوخال پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کہیں سے بھی ایمن خان کی طرح نہیں لگتیں۔

زیادہ تر صارفین نے مونا لیزا کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا اور ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کیے، جس پر ٹک ٹاکر نے ایسے صارفین کو برے کمنٹس نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ ایمن خان نے فوری طور پر اپنی ہم شکل سامنے آنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ان سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں کی ہم شکل خواتین سامنے آ چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024