• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور پر بنی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ یکم مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان

شائع April 26, 2024

اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس اور بولی وڈ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی محلے پر بنائی گئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو یکم مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’ہیرا منڈی‘ کے ذریعے اداکار فردین خان بھی طویل عرصے بعد اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں جب کہ اس میں فریدہ جلال سمیت دیگر سینیئر اور معروف اداکار بھی منفرد کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

ویب سیریز کے جاری کیے گئے ٹریلر سے اس کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں تقسیم برصغیر سے قبل کی کہانی دکھائی جائے گی لیکن اس میں تقسیم انگریز سرکار پر بڑھتے دباؤ کو دکھائے جانے کا امکان ہے۔

ٹریلر میں منیشا کوئرالہ اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کے دھندے اور کاروبار سمیت سیاست کو الٹنے کی چالیں چلتے دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں ریچا چڈا، ادیتی راؤ اور سنجیدہ شیخ سمیت دیگر کرداروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

ٹریلر میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے تاریخی محلے کی عمارتیں اور انگریز سرکار کے خلاف قحبہ خانوں میں ہونے والی بغاوت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز کو نیٹ فلیکس پر یکم مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اس کی تمام ہی قسطیں ایک ہی دن ریلیز کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ’ہیرا منڈی‘ کو ایک زمانے میں شاہی محلہ بھی کہا جاتا تھا اور لاہور کے قلعہ بند شہر میں اس کی اپنی ایک منفرد تاریخ رہی ہے۔

ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں لیکن برطانوی راج میں یہ جنسی پیشہ وروں کا بازار بن گیا جہاں انگریز اور دیگر یورپی شہریوں کے علاوہ دیسی لوگ بھی پہنچنے لگے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024