جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے لیے مختص پروٹوکول واپس کردیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کے لیے مختص پروٹوکول کو واپس کردیا جس کے بعد ان کے ساتھ پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔
سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ دس سے 12 پروٹوکول کی گاڑیاں مختص تھیں۔