• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

بابر اعظم سے متعلق میرا وائرل اسکرین شاٹ جعلی ہے، نازش جہانگیر

شائع April 25, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرولنگ کرنے پر کوئی ایسا بیان یا ردعمل نہیں دیا کیونکہ ان کی ایسی پرورش نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو سوال و جواب سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا تھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ’معذرت ہی کروں گی‘۔

نازش جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل تھا جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

اسی دوان ان کا ایک اور اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کی بات بُری لگی ہے تو وہ اپنی بہن کا رشتہ بابر اعظم کو دے دیں۔

اس اسکرین شاٹ پر نازش جہانگیر نے کہا کہ ان کے نام سے یہ جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرکے لوگ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بابر اعظم کو بھی بدنام کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024