• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

اپنی بہن کا رشتہ بابر اعظم کو دیں، نازش جہانگیر کا تنقید کرنے والوں کو جواب

شائع April 24, 2024

ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے دو دن بعد ہی اپنا انسٹاگرام دوبارہ پبلک کرتے ہوئے کرکٹر بابر اعظم کے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں اداکارہ کی بات بری لگی تو وہ اپنی بہن کا رشتہ کرکٹر کو دیں۔

نازش جہانگیر نے دو دن قبل بابر اعظم کے مداحوں کی ٹرولنگ کی وجہ سے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کرلیا تھا۔

نازش جہانگیر نے 22 اپریل کی سہ پہر کو انسٹاگرام پر آخری اسٹوری شیئر کرنے کے بعد اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کیا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کو پرائیویٹ کرنے سے قبل اپنی اسٹوری میں بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کرنے کی بات کی تھی۔

نازش جہانگیر نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ بابر اعظم کے مداح ان کی بات سے خفا ہوکر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کرلیا تھا لیکن اب انہوں نے دوبارہ اکاؤنٹ کو پبلک کردیا۔

نازش جہانگیر نے اکاؤنٹ کو پبلک کرتے ہوئے بابر اعظم کے مداحوں کو کرارا جواب بھی دیا۔

اداکارہ نے اپنی مختصر اسٹوری لکھا میں کہ جس بھی شخص کو ان کی بات لگی ہے، وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن ان کی جان چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تھے، جس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ اگر بابر اعظم انہیں شادی کی پیش کش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟

مداح کے سوال پر نازش جہانگیر نے مختصر جواب دیا تھا کہ وہ بابر اعظم کو معذرت ہی کریں گی۔

اداکارہ کے جواب کے بعد کرکٹر کے مداحوں نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد نازش جہانگیر نے اپنی ایک اسٹوری میں لکھا تھا کہ سب کرکٹرز ان کے بھائی ہیں اور پھر اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024