• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شہباز شریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ

شائع April 24, 2024
لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ

رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز اور شہباز شریف کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے، ایک طرف نواز شریف کا گروپ ہے جس میں رانا ثنااللہ، خرم دستگیر اور سعد رفیق اور جاوید لطیف ہیں، یہ گروپ کہتا ہے کہ ہم سے حساب نا لینا یہ ہماری حکومت نہیں ہے، نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہوگی، انہوں نے خود کو الگ کرلیا شہباز شریف سے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی اور کی گود میں چلے گئے ہیں، یہ حکومت کسی اور کی فرمائش پر چل رہی ہیں، نا وزیر خزانہ ان کا ہے، نا وزیر داخلہ ان کا ہے، ہم نے تو دیکھ لیا ہے کہ کس کی حکومت یہاں چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کاروباری آدمی ہیں، وہ کاروبار کرنے آتے ہیں، انہوں نے پاکستان کو کاروباری حب بنا دیا، یہاں سے مفاد اٹھا کر وہ واپس لندن روانا ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو سپریمو ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024