• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا

شائع April 24, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

ملک بھر میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 475 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

9 اپریل کو 1900 روپے اضافے کے بعد بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024