• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پی ایس 123: انتخابی عذرداری کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو نوٹس جاری

شائع April 23, 2024
—فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز
—فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی کے خلاف انتخابی عذرداری مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وسیم کونوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی جانب سے دائر مقدمے میں الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو بھی 7 مئی کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔

وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق محمد اکبر نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، 9 فروری کو جاری ہونے والے فارم 47 میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو جتوادیا گیا، سندھ ہائی کورٹ نے فارم 45 اور47 کا تضاد دور کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے لہذا ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وسیم کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024