• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

جنوبی چین میں طوفان سے 4 افراد ہلاک، ہزاروں کا انخلا

شائع April 22, 2024
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایسا سیلاب صدی میں صرف ایک بار دیکھا جا سکتا ہے — فوٹو: رائٹرز
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایسا سیلاب صدی میں صرف ایک بار دیکھا جا سکتا ہے — فوٹو: رائٹرز

جنوبی چین میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10 دیگر لاپتا ہو گئے، جبکہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حالیہ دنوں میں گوانگ ڈونگ کے وسیع جنوبی صوبے میں شدید بارش ہوئی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور شدید سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے بارے میں سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ’ایسا سیلاب صدی میں صرف ایک بار دیکھا جا سکتا ہے‘۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ “زاؤ چنگ شہر میں 3 اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ باقی ایک شوگوان شہر میں ریسکیو اہلکار ہے۔’

رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 دیگر افراد لاپتا ہیں جبکہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

چین، شدید موسم سے ناآشنا نہیں ہے لیکن حالیہ برسوں میں ملک کو شدید سیلاب، خشک سالی اور ریکارڈ گرمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شنہوا کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گوانگ ڈونگ بھر میں منتقل کیا گیا ہے۔

ان میں سے 45 ہزار سے زیادہ کو شمالی شہر چنگ یوان سے نکالا گیا، جو دریائے بی کے کنارے آباد ہے، جو وسیع تر دریائے پرل ڈیلٹا میں ایک معاون ندی ہے۔

موسلا دھار بارش پیر کو جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ موسمیاتی حکام نے ہانگ کانگ اور شینزین سمیت بڑے شہروں سے متصل سمندر کا حصے گوانگ ڈونگ کے ساحلی پانیوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ پڑوسی صوبے فوزیان، گوئژو اور گوانگشی کے کچھ حصے بھی ’شدید قلیل مدتی بارش‘ سے متاثر ہوں گے۔

اس نے مزید کہا کہ ’توقع ہے کہ مضبوط کنویکشن کا بڑا اثر دن کے وقت سے رات تک رہے گا۔‘

حکام نے پیر کو بارش کے باعث آنے والے طوفان کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا، جو اس کے چار درجے کے نظام میں دوسرا سب سے کم الرٹ ہے، جس کے ساتھ ملک کے بڑے حصوں میں بارش کی بلند ترین سطح جاری رہنے کی توقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024