• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

شائع April 22, 2024
یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی بڑی وجہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے۔

یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔

مارچ 2023 میں 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا تھا، جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024