• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں نے حلف اٹھا لیا

شائع April 22, 2024
— فوٹو: پشاور ہائیکورٹ
— فوٹو: پشاور ہائیکورٹ

پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں سے حلف لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب پشاور ہائی کورٹ کے ججوں، ایڈووکیٹ جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال نے حلف اٹھایا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔

واضح رہے کہ 20 اپریل کو جسٹس اشتیاق ابراہیم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سےحلف لیا تھا۔

اسی روز جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے ان سے حلف لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024