• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:24pm

انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ قومی ٹی20 اسکواڈ میں شامل

شائع April 22, 2024
نوجوان کرکٹر حسیب اللہ— فوٹو: پی سی بی
نوجوان کرکٹر حسیب اللہ— فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز میں انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ نوجوان حسیب اللہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

اعظم خان گھنٹے اور پنڈلی کی انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

قومی ٹیم کے ڈاکٹرز نے اعظم خان کو 10 دن آرام کا مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹی20 سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اعظم کی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہونے کے بعد نوجوان بلے باز حسیب اللہ کو قومی ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حسیب اللہ آج ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ کے بعد قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے اور اگلے دونوں میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حسیب اللہ نے اس سے قبل ایک ٹی20 میچ کھیلا ہے اور رواں سال جنوری میں انہوں نے نیوزی لینڈ خلاف میچ سے ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے دو ٹی20 میچز بالترتیب جمعرات اور ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024