• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

مشرق وسطیٰ سے ترسیلات زر میں رواں مالی سال 14 فیصد کمی ریکارڈ

شائع April 21, 2024
سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز رہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز رہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

مشرق وسطیٰ سے آنے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال میں 2022 کے مقابلے میں 14 فیصد کمی ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق مالی سال 2024 کے نو ماہ میں ترسیلات زر 11 اعشاریہ 25 ارب ڈالرز رہیں، جو 2022 میں اسی عرصے کے دوران 12 اعشایہ 79 ارب ڈالرز تھیں۔

سعودی عرب سے ترسیلات زر 5 فیصد کمی سے 5 ارب ڈالرز جبکہ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 14 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی سے 3 اعشایہ 66 ارب ڈالرز تک آگئیں۔

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے ترسیلات زر 15 فیصد کمی سے 2 اعشاریہ 26 ارب ڈالرز رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024