• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

بھارتی حریف پر پے در پے وار کرنے والے شاہزیب رند کو سلمان خان نے کیا کہا؟

شائع April 21, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارتی حریف پر پے در پے وار کرنے والے پاکستانی کپتان شاہزیب رند کی بولی وڈ اداکار سلمان خان سے بھی ملاقات ہوئی۔

گزشتہ روز بھارت کو شکست دینے کے بعد شاہزیب رند اور سلمان خان کی ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان شاہزیب رند سے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور انہیں بھارت کے خلاف جیت پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

اس دوراب بولی وڈ اسٹار پاکستانی کپتان کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

شاہ زیب رند نے فائٹ جیتنے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پچپن سے آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ سُپر اسٹار ہیں۔

یاد رہے کہ کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

میچ کے اختتام پر شاہزیب رند نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024