• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا: میمفس میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

شائع April 21, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

امریکی شہر میمفس میں ایک بلاک پارٹی کے دوران فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ 2 افراد جائے وقوعہ پر مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ 6 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ جنوبی ریاست ٹینیسی میں اورنج ماؤنڈ پارک کے قریب تقریباً 200 سے 300 افراد کے ساتھ ایک بلا اجازت کی جانے والی بلاک پارٹی میں فائرنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگوں سے زیادہ اسلحہ موجود ہے، یہاں بندوق سے تشدد عام ہے اور بندوق کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی کی کوششوں کو ہمیشہ سخت سیاسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال امریکا میں 120 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال کل 656 فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024