• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

کراٹے کومبیٹ مقابلے: پاکستان کی بھارت کو 1-2 سے شکست، شاہزیب رند کی مُکوں کی برسات

شائع April 21, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے، پاکستانی فائٹرز شازیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست دےدی جبکہ علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایونٹ کا آغاز پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے رضوان علی کا بھارت کے پون گپتا سے ہوا۔

پاکستانی نے باآسانی پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف پر بازی لے گئے، رضوان علی نے بھارتی حریف پون گپتا کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کی بھارت پر 0-1 سے برتری کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان ہوا۔

دوسرا راؤنڈ پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 سے برابر ہونے پر دونوں فیصلہ کن راؤنڈ تک پہنچ گئے تھے جہاں پاکستان کے شاہزیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا۔

میچ کے آغاز سے ہی شاہزیب رند کے مسلسل حملوں سے حریف کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے اور بالآخر انہوں نے بھارت کے رانا سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

اور اس طرح پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ایونٹ میں موجود بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے بھی شاہزیب رند کو مبارکباد دی۔

بھارتی اداکار نے شاہزیب رند سے ملاقات کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فتح کے بعد شاہزیب رند دونوں ممالک کے درمیان امن کا پیغام لیے بھارت اور پاکستان کے پرچم اٹھائے رِنگ میں آئے، انہوں نے کہا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے۔‘

قبل ازیں فائٹ سے قبل جب پاکستانی اور بھارتی کپتان اسٹیج پر آمنے سامنے آتے ہیں تو شاہزیب رند رانا سنگھ کو اچانک تھپر رسید کردیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

چند تصاویر

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024