• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

لاہور: باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید، 2 ڈاکو ہلاک

شائع April 20, 2024
کانسٹیبل عمران حیدر سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے—فوٹو:ڈان نیوز
کانسٹیبل عمران حیدر سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے—فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل شہید، دوسرا زخمی ہو گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو بھی مارے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کا آ منا سامنا باغبانپورہ میں ہوا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو پیٹرول پمپ پر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور محافظ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، کانسٹیبل عمران حیدر سر پر گولی لگنے سے شہید جب کہ دلاور زخمی ہو گیا، اس دوران اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو بھی مارے گئے۔

شہید کانسٹیبل عمران حیدر کی نماز جنازہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب سمیت پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اہلکار کو سلامی بھی دی۔

نمازے جنازہ میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین بھی شریک ہوئے، جو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کے لیے میت کو آبائی علاقہ لے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024