• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کے اہم ہونے کی بات پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا

شائع April 20, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ صبا فیصل کو بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے اہم ہونے کی بات کہنے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

صبا فیصل کی جانب سے بیٹے ہونے کی اہمیت پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ گھریلو اور عامیانہ باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔

صبا فیصل کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنی بہن کی بات بتاتی ہیں، جس میں انہوں نے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹے کو اہم قرار دیا۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ ان کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ ان کی بہن کی دو ہی بیٹیاں ہیں جو پڑھائی کے سلسلے میں بیرون ملک رہتی ہیں، اس لیے اب ان کی بہن یہاں اکیلی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل ان کی بہن کی گاڑی خراب ہوگئی تو انہوں نے انہیں فون کیا اور اپنی پریشان اور ڈپریشن کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ اگر ان کے بیٹے ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کی بہن کے بیٹے ہوتے تو وہ ان کے ساتھ ہوتے یا اگر وہ ساتھ نہ بھی ہوتے تو ان کے ہونے کا احساس بھی ان کی بہن کو پریشانی سے بچاتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ جن کی بیٹیاں ہیں وہ شکر ادا کریں لیکن جن کے بیٹے نہیں ہیں وہ یہ نہ کہا کریں کہ وہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن پہلے یہی کہا کرتی تھی کہ ان کے بیٹے نہیں ہیں، اس لیے وہ بہت خوش ہیں۔

صبا فیصل نے اپنی بات میں تسلیم کیا کہ بیٹوں کے مسئلے بھی بہت ہوتے ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے اور ان کی جانب سے بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو زیادہ اہم قرار دیے جانے پر لوگوں نے انہیں اڑے ہاتھوں بھی لیا اور انہیں تجویز دی کہ وہ ایسی فضول باتیں کرنے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024