• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع April 20, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ و پروڈیوسر حنا رضوی نے خاموشی سے سوشل میڈیا اسٹار عمار احمد خان سے شادی کرلی۔

حنا رضوی نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹس میں بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی تھی، جس میں قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اداکارہ نے شادی کے بندھن میں بندھنے پر دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

حنا رضوی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

حنا رضوی نے کچھ دن قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات شروع ہوجانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، ان کی شادی کی تقریبات گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھیں۔

حنا رضوی مقبول فلم ساز و اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن ہیں، انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔

حنا رضوی کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے بعض مداحوں نے ان سے سوال بھی کیا کہ وہ اتنی تاخیر سے شادی کیوں کر رہی ہیں؟

حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان کانٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں، وہ بھی ٹی وی سمیت دیگر فلموں کے مختلف منصوبوں میں دکھائی دیتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024