• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’اگر آپ اُداس ہیں تو چھٹیوں پر چلے جائیں‘، چینی کمپنی نے انوکھی پالیسی متعارف کردی

شائع April 20, 2024
فائل فوٹو: اے آئی
فائل فوٹو: اے آئی

اگر آپ اداس اور بے چین محسوس کررہے ہیں تو دفتر کے کام کی فکر کیے بغیر چھٹی لے سکتے ہیں، یہ انوکھی پالیسی چینی کمپنی نے متعارف کروائی ہے جہاں ملازمین ’ناخوش‘ ہونے پر سالانہ 10 چھٹیاں لے سکتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ اسٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی یو ڈونگلائی کے بانی اور چیئرمین پینگ ڈونگ لائی نے اپنے ملازمین کے لیے انوکھی پالیسی متعارف کروائی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت اگر کوئی ملازم کسی بھی وجہ سے ناخوش ہے یا اداس محسوس کررہا ہے تو وہ اپنے منیجر کو بتائے بغیر چھٹی لے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ہر ملازم کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی ایک سال میں 10 چھٹیاں لے سکتا ہے ، چھٹی لینے پر انتظامیہ انہیں نہیں روک سکتی یا کوئی سوال نہیں کرسکتی۔

کمپنی کے بانی کہتے ہیں کہ ’ہر کسی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب آپ ناخوش محسوس کرتے ہیں اور اگر آپ اداس ہیں تو کام پر مت آئیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی انتظامیہ ملازمین کو ’اداس ہونے پر لی جانے والی چھٹیوں‘ سے منع نہیں کرسکتی اور کمپنی کے قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

کمپنی کی ملازمت کی پالیسی صحت مند کام اور زندگی کے توازن کو ترجیح دیتی ہے۔

کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’ہم ملازمین سے زیادہ کی توقع نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملازمین صحت مند اور آرام دہ زندگی گزاریں، تاکہ کمپنی بھی ترقی کرسکے۔‘

چینی کمپنی کی جانب سے خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی صارفین میں بھی دلچسپی بڑھنے لگی اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پالیسی کو دنیا بھر میں فروغ دینا چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’اتنے اچھے باس (boss) اور اس کمپنی کلچر کو پاکستان میں میں فروغ دیا جانا چاہیے۔‘

ایک اور نے صارف نے کہا کہ ’میں اس چینی کمپنی میں کام کرنا چاہتا ہوں ، مجھے لگتا ہے کہ مجھے وہاں زیادہ خوشی اور عزت ملے گی۔‘

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024