• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

شائع April 20, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں 27 سالہ خاتون نے 6 بچوں کو جنم دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہزارہ کالونی کے رہائشی محمد وحید کی اہلیہ زینت وحید کو جمعرات 18 اپریل کی شب ہسپتال لایا گیا۔

19 اپریل کو خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچے پیدا ہوئے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں اور ہر بچے کا وزن 2 پاؤنڈ سے کم تھا، خاتون کے ہاں یہ پہلی بار اولاد ہوئی تھی۔

ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرزانہ نے ڈان کو بتایا کہ ’تمام 6 بچوں اور ماں کی حالت بہتر ہے، تاہم ڈاکٹرز نے نومولود بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں اور ڈاکٹر ان کو بہترین علاج فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبر روم میں ڈیوٹی آفیسر نے کہا کہ یہ نارمل ڈیلیوری نہیں تھی اور ڈلیوری کے دوران تیسرے نمبر پر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی’۔

ڈاکٹر فرزانہ نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زینت کو طبی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور اگلے چند دنوں میں ان کی حالت معمول پر آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف خوش ہیں کہ اللہ نے ماں اور بچوں کی جان بچائی۔

صحافیوں کے ساتھ امختصر گفتگو کرتے ہوئے ماں اور بچوں کی فیملی کے ایک فرد نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اللہ نے انہیں بیٹے اور بیٹیوں سے نوازا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024