• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسرائیل نے رفح میں فضائی حملے شروع کردیے، 6 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

شائع April 20, 2024
فوٹو: غزہ سول ڈیفنس
فوٹو: غزہ سول ڈیفنس

غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل نے حملہ کردیا، حالیہ فضائی حملوں میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اُس نے رفح میں حماس کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی رفح میں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کوئی بھی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اسرائیل نے اتحادیوں کی تنبیہ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے حماس کے کمانڈرز کی موجودگی کا بہانہ بناکر رفح پر حملے شروع کردیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے رفح کے اطراف فوجیوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے زرعی زمین کو تباہ کردیا۔

دوسری جانب نور شمس پناہ گزین کیمپ میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت 5 فلسطینی شہید اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

غزہ میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 42 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ترکیہ پہنچ گئے جہاں وہ خطے کی تازہ صورت حال سے متعلق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کریں گے۔

نور شمس پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کی تباہی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024