• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

شائع April 19, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اےا پی پی
—فائل فوٹو: ڈان نیوز/ اےا پی پی

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کیس پر سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی تھی۔

رمضان شوگر مل کیس

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024