• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ

شائع April 19, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق برطانوی خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا، اس کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ آج شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کے چند دن بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر میزائل داغ دیے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد پروازیں معطل کر دی گئیں، جب کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان میں سنی جانے والی دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں حالانکہ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے ہیں۔

ایران کی وارننگ

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران کو نقصان پہنچایا تو فوری، سخت اور وسیع پیمانے پر سنگین ردعمل ہوگا اور اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے۔

تجزیہ کار اور مبصرین اسرائیل غزہ جنگ دیگر خطے میں پھیلنے کے خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کا حملہ اس وقت شروع ہوا جب 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں اسرائیل کے ایک ہزار 200 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے نتیجے میں اب تک 33 ہزار 970 افراد شہید اور 76 ہزار 770 زخمی ہو چکے ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپوں نے لبنان، یمن اور عراق سے حملے شروع کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز اسی امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ’عید فسح‘ کے مذہبی تہوار کی تعطیلات گزرنے تک ایران پر حملہ نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

پسِ منظر: ایران کا اسرائیل پر حملہ

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن ٹرو پرامس کا نام دیا گیا ہے۔

حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024