• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اداکارہ مہربانو کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

شائع April 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول بولڈ اداکارہ مہربانو کی جانب سے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں مہربانو کو ساتھی مرد کوریوگرافر کے ساتھ دلجیت دسانج کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مہربانو ساتھی مرد کے ساتھ کمرے میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دسانج کے گانے نینا پر ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے گانے کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ گانے کو پورا دن سن سکتی ہیں، انہوں نے گانے کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور ساتھ ہی اس پر کیے گئے ڈانس کو بھی سراہا۔

اداکارہ کی ویڈیو پر متعدد افراد سمیت شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں۔

مہربانو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ڈانس کی تعریفیں کیں۔

دلجیت دسانج کے مذکورہ گانے کو گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا اور ایک ماہ کے اندر یوٹیوب پر اس کے 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024