• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان

شائع April 18, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریویونیو نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں فی کلو 11.70روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 331 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن1 کے لیے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھ کر 200 روپے جبکہ ریجن 2 کے لیے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھ کر 200روپے فی کلو کردی گئی ہے

سی این جی کے ریجن1 میں ریجن ون میں خیبرپختوانخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان شامل ہیں جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

ملک بھر میں اب سی این جی پر200روپے فی کلو کے حساب سے 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ملک میں فی کلو سی این جی پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے فی کلو سی این جی پر کم سے کم سیلز ٹیکس24.30روپے لاگو تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024