• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

لاہور پولیس کی بروقت کارروائی، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

شائع April 18, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کےمطابق ملزم ارشد نے لڑکی کو ڈرا دھمکا کے زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے چیخنے چلانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع موصول ہونے پر چوھنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور چند گھنٹوں میں ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر سدرہ خان نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو راولپنڈی پولیس نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا تھا۔

سوتیلے باپ نے 12سالہ بچی کو ڈرا دھمکا کر کافی عرصہ سے اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔

روات پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم خلیل کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروا لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024