• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

اسلام آباد: 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے

شائع April 18, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثریں نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایاکہ ہم او ایل ایکس پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے اسلام آباد آئے، جب اسلام آباد پہنچے تو ہمیں کولڈ ڈرنک میں کچھ پلایا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہم گاڑی چیک کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اتنے پیسے کہاں سے لے کر آئے؟ پھر پولیس نے ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سیکٹر جی 13 اتار دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جو کولڈ درنک ہمیں پلائی گئی اس کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو گیا تھا، برائے کرم پولیس اہلکاروں سے ہماری رقم برآمد کروائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024