• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وفاقی حکومت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل کے دفاتر ختم کرنے کی تیاری کرلی

شائع April 18, 2024
شہباز شریف —فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف —فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل کے دفاتر ختم کرنے کی تیاری کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاتر کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی پارلیمان کے ذریعے جلد کی جائے گئی، کمشنر ان لینڈ ریونیو کے مقدمات ٹربیونل میں منتقل ہوجائیں گے۔

حکومتی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان 35 دفاتر میں 19 ہزار 899 کیس التوا کا شکار ہیں، ان لینڈ ریونیو کمشنر اپیل کے دفاتر میں 1158 ارب روپے کے ٹیکس کیس زیر التوا ہیں۔

دستایز میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونلز میں 71 ہزار 664 مقدمات ٹیکس سے متعلق زیر التوا ہیں، ٹربیونلز میں زیر التوا مقدمات 2 ہزار 237 ارب روپے سے متعلق ہیں، اس وقت مختلف عدالتوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار36 کیسز زیر التوا ہیں۔

دستاویز کے مطابق زیر التوا کیسز میں 4 ہزار 236 ارب روپے ٹیکس کے معاملات پر فیصلہ ہونا ہے، چاروں ہائی کورٹس میں 19 ہزار 528 مقدمات زیر التوا ہیں، ہائی کورٹس میں 740 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق 3455 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024