• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پاک-نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا، چمچاتی ٹرافی کی رونمائی

شائع April 18, 2024
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے بعد ملک میں پہلی انٹرنیشنل سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے، گزشتہ روز سیریز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مہمان ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹرافی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم میں فوٹو شوٹ کرایا۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں اچھے مقابلے کی امید ظاہر کی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کا امکان ہے، میچ رات ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں عثمان خان، محمد عامر، عماد وسیم ، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد، اعظم خان اور نسیم شاہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ممکنہ پلئینگ الیون

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی

نیوزی لینڈ: ٹم سیفرٹ، مارک چیپ مین، کول میک کونچی، جوش کلارکسن، ٹم رابنسن، مائیکل بریسویل، جیمز نیشم، ڈین فاکس کرافٹ، بین سیئرز، ایش سودھی، ول اوورکے

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024